ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کی مشہور فلم کے جوتے 9 ارب روپے میں نیلام

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلاس (این این آئی)ہالی ووڈ کی 1939 کی کلاسک فلم”وزرڈ آف اوز” میں اداکارہ جوڈی گارلینڈ کے پہنے گئے مشہور روبی جوتے حال ہی میں 7 ارب 80 کروڑ روپے )2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر( میں نیلام کیے گئے۔نیلامی میں خریدار کی فیس شامل کرکے کل رقم (نو ارب روپے) 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بنی، جو ہالی ووڈ کی یادگاروں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی قیمت ہے۔

یہ نیلامی ڈیلاس میں قائم ہیریٹیج آکشنز کے ذریعے کی گئی، تاہم انتظامیہ نے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔یہ جوتے مشہور ڈیزائنر ایڈریان نے جوڈی گارلینڈ کے لیے خاص طور پر تیار کیے تھے۔ سرخ سلک اور موتیوں سے بنے یہ جوتے فلم کی شوٹنگ میں مختلف مواقع پر استعمال کیے گئے، جن میں ڈانسنگ سینز اور کلوز اپ شاٹس شامل ہیں۔ نیلام ہونے والے جوتے فلم میں نظر آنے والے اصلی جوڑے سے میل کھاتے ہیں۔ان جوتوں کو 2005 میں جوڈی گارلینڈ میوزیم، مینیسوٹا سے چوری کیا گیا تھا۔ کئی سالوں بعد 2018 میں ایف بی آئی نے انہیں بازیاب کرایا، اور ان کے اصل ہونے کی تصدیق سمتھسونین انسٹیٹیوشن نے کی تھی۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…