منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ابھیشیک بچن : بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات میں شامل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے نہ صرف اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے ایک شاندار کیرئیر بنایا ہے بلکہ ان کی کامیابیاں صرف سلور اسکرین تک ہی محدود نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن بالی ووڈ کا ‘بگ بیل’ ہے جن کی جائیداد کی مجموعی مالیت 280 کروڑ روپے سے زائد ہے، ابھیشیک کی دولت ان کی فلم اور ویب شو کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، اسپورٹس ٹیموں کی ملکیت اور مختلف کاروباری منصوبے شامل ہیں جو ان کے عمدہ کاروباری شعور اور وسیع تر دلچسپیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔زیر نظر مضمون میں ابھیشیک بچن کی دولت اور ان کی سرمایہ کاری سے متعلق کے دیگر پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔جون 2024 میں ابھیشیک بچن نے ممبئی کے بوریولی علاقے میں 15 کروڑ روپے کی قیمت میں چھ اپارٹمنٹس خریدے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس سے پہلے اسکائی لارک ٹاورز میں 41.14 کروڑ روپے میں ایک لگڑری 5ـبی ایچ کے اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا۔ یہ جائیدادیں ان کی رئیل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کو نمایاں کرتی ہیں۔ابھیشیک بچن دبئی کے جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک پْرتعیش ولا کے بھی مالک ہیں، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پراپرٹی ان کے اعلیٰ معیار کے جائیدادوں میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…