پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

نئے جیون ساتھی کی کون سی خوبی نے وینا ملک کو گرویدہ بنا لیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے گو کہ اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین سے متعلق راز فاش کردیے ہیں لیکن اب ان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک خبر نے پھر ان کے مداحوں اور عوام کا تجسس بڑھا دیا ہے۔اداکارہ و ماڈل سے خصوصی گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ زندگی میں آنے والی اس اہم تبدیلی کو سب کے سامنے رکھا ہے تو جب شادی کی تاریخ فائنل کروں گی تو بھی سب کو بتاؤں گی، بلکہ دولہے کا چہرہ بھی دکھاؤں گی۔

انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو شہریار چوہدری کا چہرہ دیکھنے کا اشتیاق ہے ان کی خواہش شادی والے دن پوری ہوجائیگی۔ماضی پر بات کرتے ہوئے وینا نے کہا کہ میں نے بہت کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور پھر جلد ہی شادی کا فیصلہ کرلیا، اس جلد بازی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی سمجھتی ہوں اور اب یہ غلطی دوبارہ دہرانے نہیں والی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریار انہیں پسند کرتے تھے لیکن انہوں نے دل کی بات دل میں ہی رکھی، دوسری طرف میں کیریئر میں اور زندگی میں مصروف تھی، اس دوران چھ سال پڑھائی بھی کی، بی ایس سی اور ماسٹرز مکمل کیا لیکن شادی کرنے یا گھر بسانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب بہت اچانک ہوا اور یقین جانیں میں ابھی ان تمام احساسات کو محسوس کرنے میں خوش ہوں ، جہاں تک بچوں کی بات ہے تو وہ اب سمجھدار ہیں۔

وینا ملک نے سال 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی تین سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔اپنے نئے پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ شہریار چوہدری اسلام آباد کے اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…