جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جونی لیور نے عمران خان اور ظہیر عباس کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیدیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کامیڈین اسٹار جونی لیور نے سابق کپتان و وزیراعظم عمران خان اور سابق کپتان ظہیر عباس کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جونی لیور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار نے پاکستانی کرکٹرز اور پاکستانی فنکاروں معین اختر، عمر شریف اور امان اللہ سمیت دیگر کے حوالے سے گفتگو کی۔

وائرل ویڈیو میں صحافی نے ان سے ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام پوچھا جس کے جواب میں جونی لیور نے پہلے سابق کپتان عمران خان کا نام لیا اور بتایا کہ عمران خان ہمارے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر تھے۔اس کے بعد جونی لیور نے سابق کپتان ظہیر عباس کانام لیا اور کہا کہ ظہیر عباس زبردست بیٹسمین تھے وہ تو سنچری والے آدمی تھے۔پاکستانی کامیڈین سے دوستی سے متعلق سوال پر جونی لیور نے کہا کہ میری معین اختر، عمر شریف، امان اللہ، رؤف لالہ اور شکیل صدیقی سمیت سارے فنکاروں سے دوستی رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کا بہت افسوس ہواتھا، امان اللہ بہترین فنکار تھے وہ بھارت آئے تو میرے گھر بھی مدعو ہوئے تھے، اس دوران ہم نے بہت باتیں کی تھیں، بس افسوس ہے کہ ہم ایک ساتھ کام نہیں کرپائے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…