پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔حال ہی میں صنم ماروی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی طلاق اور بچوں سے متعلق کھل کر بات کی۔صنم ماروی نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاں میں مقیم تھے لیکن پھر میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوگئے تھے۔

گلوکارہ نے کہا کہ میرے میوزک کیریئر کی شروعات سے پہلے میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کیونکہ میں اس وقت گلوکارہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں خودمختار تھی۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی ان کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔صنم ماروی نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کو بچانے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا لیکن جب معاملات برداشت سے باہر ہوئے تو پھر میں نے شوہر سے خلع لے لی۔

گلوکارہ نے کہا کہ شوہر سے خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس کافی عرصے تک عدالت میں زیرِ سماعت رہا لیکن پھر میں نے بچوں کی خاطر کیس سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہیں۔صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی تھی، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

آفتاب احمد کے قتل کے وقت صنم ماروی اپنے پہلے بچے کی امید سے تھیں، پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی جن سے ان کے تین بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب قریشی نامی شخص سے خفیہ نکاح کیا تھا لیکن سال 2023 میں انہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…