منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 25ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 25 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے. میں بہت زیادہ خوش ہوں۔جنت مزرا نے اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح نہ صرف انہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں. بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاونٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 5 ملین سے زائد ہے، جبکہ اُن کے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 14 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…