جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سْوناکشی سنہا کی نند نے انہیں رْلا دیا

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سْوناکشی سنہا کو ان کی نند نے ایسا کام کیا کہ اداکارہ افسردہ ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سْوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 7 برس کی طویل دوستی کے بعد آخر کا 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سْوناکشی سنہا رخصتی کے بعد جب اپنی سسرال پہنچیں تو دولہا کی بہن نے اور دیگر گھر والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔شادی کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے میاں ظہیر اقبال کی بہن کی جانب سے سْوناکشی کو ہار پہنایا جارہا ہے، اس منظر میں واضح ہے کہ اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں۔اس کے علاوہ انسٹاگرام ویڈیو میں ظہیر کی قریبی دوست جنت واسی لوکھنڈ والا بھی اداکارہ سْوناکشی سنہا کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈال رہی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنت واسی نے لکھا کہ میرے بھائی کی شادی ہوگئی ہے۔ مبارک ہو’ پا اور سونا میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔خوشی کے موقع پر نوبیاہتے جوڑے نے منفی تبصرے اور تنقید سے بچنے کیلیے انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیشن بند کردیا تھا۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…