اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونا کشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی، تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔

شتروگن سنہا نے بھی سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے اور بیٹی کو رخصت کیا، سوناکشی نے شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ڈائمنڈ اور موتیوں کا ہار گلے میں پہنا۔شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے جس میں فلم اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔عشائیے میں انیل کپور، چنکی پانڈے، کاجول اور دیگر نے شرکت کی جبکہ عشائیے میں اداکارہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…