بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

datetime 22  جون‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اْن کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کْرتا پاجامے میں نظر آئے۔اس کے علاوہ سوناکشی سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوا تھا جس میں یہ جوڑا اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہا تھا۔دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب (آج)23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…