بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک مداح مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا، نیلم منیر کا انکشاف

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مداح مجھ سے کافی عرصے تک لڑکی بن کر بات کرتا رہا۔ نیلم منیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں بات کی۔داکارہ سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ کو کبھی کوئی ایسا مداح ملا ہے جس سے مل کر آپ کو ڈر لگنے لگا ہو کہ یہ تو بہت زیادہ دیوانہ ہے؟نیلم منیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے لیکن کچھ ایسے مداح بھی ہیں جنہیں مجھ سے ملاقات کے وقت یہ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ اْنہیں مجھ سے کیا بات کرنی چاہیے۔

اْنہوں نے بتایا کہ میرا ایک مداح تو مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا اور زیادہ تر فون کرکے یہی کہا کرتا تھا کہ مجھے فلاں فلاں شخص سے بات کرنی ہے تو میں ظاہر ہے یہ کہہ دیتی تھی کہ آپ نے غلط نمبر پر کال کی ہے اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک آدمی ہے جو لڑکی بن کر مجھے فون کرتا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے نام پر تو چالاک لوگ سادہ قسم کے لوگوں کو بیوقوف بھی بناتے ہیں اور ان سے پیسے مانگ لیتے ہیں جو کہ بہت غلط بات ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میرے نام پر جس کسی کے ساتھ بھی فراڈ ہوا ہے اسے چاہیے کہ فوراََ متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…