منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوگیا

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوگیا۔گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں جس کی دونوں جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب شادی سے 10 دن پہلے جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس آڈیو دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نیشادی کا اعلان کیا ہے۔

ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری شادی کی یہ خوشیاں عزیز و اقارب اور دوستوں کے بغیر ادھوری ہیں اس لیے آپ سب لوگ جہاں کہیں بھی مصروف ہیں سب کام چھوڑ کر ہماری شادی کی تقریب میں شرکت کریں، ہمیں آپ کا انتظار رہے گا۔اس سے قبل بھارتی میڈیا آئی دیوا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…