بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

میری جان کو خطرہ ہے، سلمان خان

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی چار رکنی ٹیم نے 4 جون کو سلمان خان اور اْن کے بھائی ارباز خان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اْن کے گھر کا دورہ کیا، دونوں بھائیوں سے تقریباََ 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس کے مطابق سلمان خان کا بیان تین گھنٹے ریکارڈ کیا گیا جبکہ ان کے بھائی ارباز خان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، مجموعی طور پر دونوں بھائیوں سے 150 سے زائد سوالات پوچھے گئے۔

فائرنگ کے وقت سلمان خان کے والد سلیم خان بھی گھر پر ہی موجود تھے لیکن بڑھاپے کی وجہ سے ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ ضرورت پڑنے پر ان کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔سلمان خان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ 14 اپریل کو فائرنگ کے واقعے کے وقت اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے، اْنہوں نے رات میں پارٹی کی تھی جس کی وجہ سے وہ دیر سے سوئے تھے۔

اداکار نے کہا کہ جب ملزمان نے اْن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تو بالکونی سے اْنہیں فائرنگ کی آواز آئی، وہ نیند سے بیدار ہوئے اور چیک کرنے کے لیے بالکونی میں گئے لیکن اْنہیں کوئی نظر نہیں آیا۔دبنگ اسٹار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد، اْنہیں احساس ہوگیا ہے کہ اْن کی جان کو خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…