ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کورین بینڈ کے پوپ کی چاہت فتح کے گانے بدوبدی پر ویڈیو وائرل

datetime 12  جون‬‮  2024 |

سیول (این این آئی) خود کو مزاحیہ گلوکار و انٹرٹینر کہنے والے وائرل سینسیشن چاہت فتح علی خان کی جانب سے ری مکس کیا گیا گانا ‘بدو بدی’ کا بخار اب کے پاپ گلوکاروں پر بھی چڑھ گیا۔سوشل میڈیا پر جہاں گزشتہ دنوں پاکستانیوں سمیت بھارتی معروف شخصیات بھی بھونڈے گانے ‘بدو بدی’ پر ریلز بناتی نظر ا?ئیں وہیں اب اس گانے کی شہرت کورین میوزک انڈسٹری میں بھی پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں مشہور کورین کے پاپ سنگرز نے بھی وائرل گانے ‘بدو بدی’ پر ریل بنا کر اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاپ سنگرز گانے ‘بدو بدی’ پر لپسنگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ خود ساختہ مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا ماضی کے مشہور گانے ‘اکھ لڑی بدو بدی’ کا ری میک ‘بدو بدی’ اب یوٹیوب سے حذف کر دیا گیا ہے، اس گانے نے 2 ماہ کے دوران 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔گانے کی کمائی سے متعلق اس میں بطور ماڈل کام کرنے والی ماڈل وجدان راؤ کا دعویٰ ہے کہ ‘بدو بدی’ نے 70 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…