پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکار بیوی سمیت قتل کیالزام میں گرفتار

datetime 12  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی) بھارت میں فلمی اداکار کو بیوی سمیت قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگو دیپا کو ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اداکار کی بیوی پوترا گاؤڈا سمیت دیگر 10 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 47 سالہ اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔

ان پر بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرنے والے 33 رینوکا سوامی کو قتل کروانے کا الزام ہے۔ رینوکار سوامی نے اداکار درشن کی بیوی کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ رینوکا کا قتل اداکار درشن کے کہنے پر کیا۔ رینوکا سوامی کے والدین نے ان کی گمشدگی کی درخواست دائر کی تھی۔ اداکار سے تفتیش جاری ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…