پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کریں گی، تاریخ سامنے آگئی

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ رواں ماہ اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔’انڈیا ٹوڈے’ اور ‘ٹائمز ناؤ’ کی تازہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں مشہور نیٹ فلکس سیریز ‘ہیرا منڈی’ میں اہم اور مضبوط کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا جَلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔’انڈیا ٹوڈے’ کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا 23 جون 2024ء کو اپنے قریبی دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

دوسری جانب ‘ٹائمز ناؤ’ کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تاحال سوناکشی یا ظہیر نے اپنی شادی سے متعلق آن ریکارڈ کوئی بات نہیں کی یا بیان نہیں دیا۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال عرصہ? دراز سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، ان کی ڈیٹنگ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں مگر اس جوڑے نے خود کبھی اپنے تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔میزبان کپل شرما کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں شادی کرنے لیے بہت بے تاب ہوں، ہیرا منڈی کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور وہ ریلیز ہو کر کامیاب بھی ہو گئی ہے لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔سوناکشی سنہا نے یہ بھی کہا تھا کہ شرمین سہگل کی بھی شادی ہو گئی ہے مگر میری شادی نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…