بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

جنات میری شادی نہیں ہونے دیتے، نشو بیگم

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ اْن کی قسمت میں شادی ہی نہیں لکھی ہے یا پھر کوئی ایسا جِن ہے جو اْن کی شادی نہیں ہونے دیتا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، میزبان نے نشو بیگم کے سامنے صبا حمید اور بشریٰ انصاری سمیت اْن سینیئر اداکاراؤں کے نام لیے جنہوں نے پہلی شادی میں ناکامی کے بعد زائد عْمر میں دوسری شادی کی۔میزبان نے نشو بیگم سے پوچھا کہ میری اطلاعات کے مطابق آپ کو ایک بہت بڑے تاجر نے شادی کی پیشکش کی ہے تو کیا آپ اس خبر کی تصدیق کریں گی یا تردید؟اس سوال کے جواب میں نشو بیگم نے کہا کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ کسی نے میری شادی میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے یا پھر کوئی ایسا جِن ہے جو نہیں چاہتا کہ میں شادی کروں اور اپنا گھر بساؤں۔

نشو بیگم نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں نے شادی کرلی تو کہیں وہ جِن ناراض نہ ہوجائے، اسی وجہ سے میں شادی کی پیشکش قبول نہیں کرتی۔سینیئر اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جبکہ ابھی میرے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہے، میں اپنی مرضی سے گھومتی پھرتی ہوں، عیش کرتی ہوں، اپنی مرضی سے سوتی اور اْٹھتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ شاید، میری قسمت میں شادی لکھی ہی نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی میرے ساتھ شادی نبھاتا ہے تو وہ اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے۔نشو بیگم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جن لوگوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہے اْن سے یہی کہوں گی کہ اگر آپ کو اپنی جان عزیز ہے تو مجھ سے شادی نہ کریں۔

واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اْن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اْنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی۔نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دْنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…