بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کیریئر کے شروع میں مجھے ہراساں کیا گیا، ممیا شاجعفر کا انکشاف

datetime 1  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ممیا شاجعفر نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے شروع میں ہی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مجھے ہراساں کیا گیا، بار بار جسم کو چھوا گیا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے بتایاکہ اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے جو کہ بہت طویل ہے اس لیے انہوں نے اپنا مختصر نام ممیا شاجعفر رکھا۔ممیا شاجعفر نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے آغاز سے قبل ہی شادی کرلی تھی اور انہوں نے اپنے کلاس فیلو لڑکے سے 25سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممیا نے کہا کہ سب سے پہلے انہیں شاہنواز خاقان نے کالج گیٹ ڈرامے کا سکرپٹ بھیج کر ان سے موبائل فون پر آڈیشن کی کلپ بھیجنے کو کہا، جس کے اگلے ہی روز انہیں ڈرامے کی کاسٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔انہوں نے شوبز میں آنے اور کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ انہیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ممیا شاجعفر کے مطابق انہیں ایک اداکار شوٹنگ کے دوران غیر ضروری طور پر بار بار چھوتے رہے جس پر انہوں نے غصے میں آکر اداکار کو جھاڑ پلادی۔

انہوں نے بتایاکہ ان کی جانب سے جھاڑ پلانے پر اداکار نے پروڈیوسر کو شکایت لگائی اور کہا کہ اداکارہ نے انہیں گالی دی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد وہ محتاط ہو گئیں اور انہوں نے اداکاروں سمیت پروڈیوسرز و ہدایت کاروں سے دور رہنا شروع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…