جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

شاہ رخ کے مذہب کا احترام ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں مسلمان ہوجاؤں، گوری کی پرانی ویڈیو وائرل

datetime 30  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ڈیزائنر گوری خان کی شادی کو 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ کے مسلمان ہونے کی وجہ سے گوری کے والدین ابتدائی دنوں میں اس شادی کے خلاف تھے؟ماضی میں بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کے شو’ کافی ود کرن’میں گوری خان بھی اپنی مذہب تبدیلی کے بارے میں گفتگو کرچکی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تاحال بھی وائرل ہے۔ویڈیو میں گوری خان کو ریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے ساتھ کرن جوہر کے پروگرام میں دیکھا گیا۔

اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گوری خان کا کہنا تھا کہ آریان خان میں شاہ رخ اس قدر پائے جاتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ آریان خان شاہ رخ خان کے مذہب کو فولو کریں گے، وہ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ ‘میں ایک مسلمان ہوں’ اور جب وہ یہ بات میری امی کو بتاتاہے تو وہ تھوڑی افسردہ ہوجاتی ہیں اور سوال کرتی ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ لیکن یہ سچ ہے۔جب شاہ رخ نے اہلیہ گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کہاگوری خان نے کہا کہ شاہ رخ میرے مذہب کی توہین نہیں کریں گے کیونکہ ہماری زندگیوں میں ایک توازن قائم ہے، میں بھی شاہ رخ کے مذہب کا احترام کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو جاؤں گی، میں اس پر یقین نہیں رکھتی، ہر شخص انفرادی حیثیت رکھتا ہے ہر شخص کو ایک مذہب فولو کرنے کا حق ہے لہٰذا میرا خیال ہے کہ اس میں کوئی زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے بھی کہا تھا، ‘ہم نے کبھی ہندو مسلم پر بحث نہیں کی، میری بیوی ہندو ہے، میں مسلمان ہوں اور میرے بچے، جب وہ اسکول جاتے ہیں تو یہ سیکھتے ہیں کہ مذہب کیا ہے، جب میری بیٹی چھوٹی تھی تو اس نے مجھ سے ایک بار پوچھا، ‘پاپا، ہم کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟’ میں نے اسے کہا کہ ہم انڈین ہیں،کوئی مذہب نہیں ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991 میں شادی کی تھی جوڑے کے تین بچے آریان، سہانا اور ابراہم ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…