ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نک جونس نے پریانکا کو پرپوز کرنے سے پہلے مجھے ڈیٹ کیلئے پوچھا، مدھو چوپڑا

datetime 29  مئی‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے کہا ہے کہ نک جونس نے پریانکا چوپڑا کو پرپوز کرنے سے قبل مجھے ڈیٹ کیلئے پوچھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بتایا کہ ایک دن نک میرے پاس آیا اور لنچ کیلئے پوچھا کہ میں آپ کو کھانے پر باہر لے جانا چاہتا ہوں جس پر میں نے ہامی بھرلی اور جب ہم لنچ پر گئے تو نک نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ کو پریانکا کیلئے کیسا لڑکا چاہئے۔مدھو چوپڑا نے بتایا کہ میں نے تمام خوبیاں بتائیں کہ مجھے پریانکا کے ہونیوالے شوہر میں فلاں فلاں خوبیاں چاہئے جس پر نک نے میرا ہاتھ تھام کر کہا کہ میں وہ انسان ہوں، کیا میں وہ شخص ہوسکتا ہوں جو آپ کی ان تمام خواہشات کو پورا کرے، اس کے ساتھ ہی اس نے وعدہ کیا کہ وہ ان تمام خوبیوں پر پورا اترے گا۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اداکارہ اور نک جونس کی عمر میں 10برس عمر کے فرق سے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی کی بات چیت چل رہی تھی تو اس موقع پر ایک بار بھی یہ بات ہمارے ذہن میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، دونوں اپنی جگہ اچھے ہیں، ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں،یہ کافی ہے کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب نک نے پریانکا کا ہاتھ مانگا تو مجھے بہت خوشی ہوئی، اس وقت میں نک کو جانتی تو نہیں تھی لیکن پہلی ملاقات میں اندازہ ہوگیا تھا کہ لڑکا اچھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…