پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا،قسمت کو کچھ اور منظور تھا،جاوید شیخ

datetime 25  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول و مایاناز اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاوید شیخ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کیلئے انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے مختلف معاملات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیاکہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ جب آپ کو یا پھر نیلی کو کسی فلم میں کاسٹ کیا جاتا تو آپ یا نیلی فلم سازوں پر دبائو ڈالتے تھے کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ، ایک دوسرے کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے، اس میں کتنی صداقت ہے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر اداکار نے تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اور ایسا کرنے کی انہیں یا نیلی کو ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ اس وقت دونوں ہی شہرت کی بلندیوں پر تھے بلکہ یہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی خواہش ہوتی تھی کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ مداحوں کو آپ کی اور نیلی کی جوڑی بہت پسند تھی، آپ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا تو کیا کبھی ایک دوسرے سے شادی کی خواہش ہوئی یا پیشکش کی؟جاوید شیخ نے نیلی سے تیسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمارا ارادہ بالکل تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ہمارے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی تھی انہوں نے دوسری طلاق کے بعد مشکل وقت سے نکلنے میں بہت مدد کی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…