ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پو قاتلانہ حملہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق زینب جمیل کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اْن کے سیلون کے باہر پیش آیا، سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اْن کے سیلون کے باہر آکر رْکی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں، اْنہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔زینب جمیل نے ہوش میں آنے کے بعد بیان دیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ اْنہیں کچھ عرصے سے فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اْن کے سیلون پر بھی دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔

سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتیں لیکن ملزمان پہلے سے ہی گھات لگائے ہوئے تھے، ملزمان کو پہلے ہی علم تھا کہ وہ سیلون آرہی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ زینب کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اْن کے شوہر بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، ہم بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔واضح رہے کہ زینب جمیل نے سال 2020 میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اْنہوں نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے مذہب کی خاطر اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…