اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لوگ میری نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں، درفشاں سلیم کا انکشاف

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے شکوہ کیا ہے کہ حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ان کے مقبول ترین ڈرامے ‘عشق مرشد’ کے بعد لوگ انٹرنیٹ پر ان کی ہاٹ ویڈیوز اور تصاویر تلاش کرتے رہے۔در فشاں سلیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں وہ انٹرنیٹ پر اپنی ہاٹ ویڈیوز اور تصاویر تلاش کیے جانے کا شکوہ کرتی دکھائی دیں۔

در فشاں سلیم کی مذکورہ وائرل کلپ کچھ ہفتے قبل ایک پروگرام کے دوران کیے گئے خطاب کی ہے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت سوشل میڈیا صارفین کے رویوں پر کھل کر بات کی تھی۔وائرل ویڈیو میں در فشاں سلیم بتاتی ہیں کہ کچھ دن قبل بہت سارے لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بھیجی، جس کے بعد مجبور ہوکر انہوں نے مذکورہ ویڈیو دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں لوگ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عشق مرشد کو تلاش کر رہے ہیں لیکن مذکورہ ڈرامے کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک خاص چیز بھی تلاش کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں نے انٹرنیٹ پر عشق مرشد میں درفشاں سلیم ہاٹ کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔اداکارہ کی جانب سے درفشاں سلیم ہاٹ کو تلاش کرنے کی بات کہنے پر پنڈال ہنس پڑا اور اداکارہ نے شکوہ کیا کہ پاکستانی معاشرے کے مرد اس طرح کے ٹرینڈز کو بڑھاتے ہیں۔در فشاں سلیم نے مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ پر زیادہ تر مرد ہی ہوتے ہیں اور وہ ہی در فشاں سلیم ہاٹ کو تلاش کرکے ایسے ٹرینڈز بناتے ہیں۔اداکارہ نے ساتھ ہی پاکستانی مردوں کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ انہیں اجازت دینے اور اعتماد دینے والے بھی ان کے والد اور بھائی مرد ہیں، اس لیے انٹرنیٹ پر کسی بھی اداکارہ کی ہاٹ تصاویر اور ویڈیوز تلاش کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…