بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کپور کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا

datetime 15  مئی‬‮  2024
سیف علی خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا۔تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کی حالیہ تصویر نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیف علی خان کی ممبئی ائیر پورٹ پر لی گئی ایک نئی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔مذکورہ تصویر میں 53سالہ اداکار کے بازو پر ایک نئے ٹیٹو نے 16برس قبل گدوائے گئے اہلیہ و بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے ٹیٹو کی جگہ لے لی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔بعض صارفین کے مطابق یہ تبدیلی نئی فلم کی ڈیمانڈ ہے جبکہ بعض کے مطابق یہ کرینہ کپور سے طلاق اور تیسری شادی کی تیاری ہے۔بعدازاں اداکار نے بیبو کی محبت میں ان کے نام کا ٹیٹو اپنے بائیں بازو پر گدوایا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران چھوٹے نواب نے بتایا تھا کہ انہیں ٹیٹو بنوانے کا خیال برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے متاثر ہو کر آیا تھا۔چند سال محبت میں رہنے کے بعد دونوں فنکار 2012میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جیہ علی خان ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…