پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور بھارتی اداکارہ جیوتی رائےکی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک

datetime 10  مئی‬‮  2024
جیوتی رائے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سلیبریٹیز کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کا لیک ہونا معمول بن چکا ہے، حال ہی میں ایک اور اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اداکارہ کی کچھ نجی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن زیر گردش ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔اس اداکارہ کا نام جیوتی رائے ہے جو کنڑ ٹی وی سے وابستہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ایکس صارف نے اداکارہ کو دھمکیاں دی تھی کہ جیسے ہی اس کا یوٹیوب چینل 1000 سبسکرائبرز تک پہنچ جائے گا، وہ اداکارہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دے گا۔

جب یہ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے جیوتی کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔کچھ لوگوں نے بنگلورو پولیس کو بھی ٹیگ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی جلد تحقیقات کریں۔رپورٹس کے مطابق جیوتی رائے ایک نوجوان ہدایت کار سوکو پوروجا کے ساتھ رشتے میں ہیں، جوڑے نے اس سال کے شروع میں اپنے رشتے کو اس وقت آفیشیل کیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رومانٹک تصاویر شیئر کیں۔کچھ وقت بعد جیوتی اور سوکو نے انکشاف کیا کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ کر رہے ہیں۔سوکو سے پہلے جیوتی رائے کی پہلی شادی پدمنابھ سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ ان کا 20 سال کی عمر میں افیئر تھا اور جس سے ان کا ایک 11 سالہ بیٹا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…