پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی

datetime 1  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ اور سابق نیوز کاسٹر فرح اقرار نے اپنے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی۔گزشتہ ایک سال سے اقرار الحسن کی ٹی وی میزبان عروسہ خان سے تیسری شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔تیسری شادی کی افواہوں پر اقرار الحسن خود بھی مبہم انداز میں بات کر چکے ہیں جب کہ ان کی پہلی اہلیہ قرت العین اقرار بھی اس معاملے پر مبہم انداز میں گفتگو کر چکی ہیں۔اسی طرح صحافی و ٹی وی میزبان عروسہ خان بھی اسی معاملے پر مبہم انداز میں بات کر چکی ہیں لیکن اب پہلی بار فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی پر کھل کر بات کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کردی۔

فرح اقرار حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کی لیکن انہوں نے اپنی سوتن کا نام نہیں لیا۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ پہلے وہ شوہر کی تیسری شادی کے معاملے پر بات کرنے کے اہل نہیں تھیں لیکن اب وہ اس لیے اس پر بات کر رہی ہیں، کیوں کہ ان کے شوہر خود اس پر وضاحت کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اقرار الحسن خود متعدد انٹرویوز میں تیسری شادی پر بات کرکے اس کی وضاحت دے چکے ہیں۔فرح اقرار نے تصدیق کی کہ اب ان کے خاندان میں تیسرا شخص بھی شامل ہو چکا ہے اور ان کے شامل ہونے پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ ان کے شوہر پر اثر پڑا ہوگا۔

انہوں نے شوہر کی تیسری شادی کے سوال پر تصدیق کی کہ ان کے شوہر رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی سوتن کا نام نہیں لیا۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے تیسری شادی کرنے پر ان کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ اقرار الحسن کی کمائی اور دولت تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہوگی اور انہیں ہی مسئلہ ہوتا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں کے حق میں تھیں۔فرح اقرار کے مطابق جب سے انہوں نے قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا ہے، تب سے وہ مرد کے اسلام کے مطابق چار شادیاں کرنے کی حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی شوہر سے دوسری شادی کی تھی، ان سے قبل ان کے شوہر ایک بچے باپ تھے اور انہیں شوہر نے ہر بات بتا کر ان سے شادی کی تھی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…