بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

datetime 30  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے المعروف اناپورنا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اناپورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اناپورنا کی لاش انکے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اسکے باوجود انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ آنجہانی اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے انکے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس نوٹ میں تحریر تھا کہ دو کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبا کر اسکا سفر آسان کردیا۔

خیال رہے کہ امریتا پانڈے شادی شدہ تھیں، وہ ممبئی میں رہائش پزیر تھیں اور اپنی بڑی بہن وینا پانڈے کی شادی میں شرکت کیلیے بھگلپور آئی تھیں۔ شادی کی تقریبات کے بعد امریتا نے بھگلپور میں مزید کچھ دن رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ انکے شوہر واپس ممبئی چلے گئے تھے۔ دوسری جانب آنجہانی اداکارہ کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریتا کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…