پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار

datetime 19  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نامور پاکستانی اداکار عثمان مختار نے خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔حال ہی میں عثمان مختار نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عثمان نے کبریٰ سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے انکے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔ایک سوال کے جواب میں عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میری اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ حیرت انگیز دوستی ہے لیکن میں پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

انہوں نے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کبریٰ مجھے بہت ٹرول کرتی ہیں، ایک بار وہ ہیڈ سیٹ اور وی آر لے کر آئی اور پہننے کے لیے مجھے دیا جس میں ایک ورچوئل بلڈنگ ٹاپ تھا، جیسے ہی میں نے اسے پہنا تو فوراً ہی کبریٰ نے مجھے تختے پر بھیجا اور پھردھکا دے دیا۔اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ چونکہ مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے تو مجھے ایسا لگا کہ میں حقیقت میں اونچائی سے گر رہا ہوں، اس دوران وہ مسلسل میری ویڈیو بناتی رہیں اور مجھے میری سالگرہ پر بھیج کر ٹرول کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن میں انکے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…