اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار

datetime 16  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

اداکار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پر اتوار کی صبح 2 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا۔سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔ لارنس بشنوئی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور دیگر ہائی پروفائل شخصیات کے قتل کے الزام میں دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔ لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…