پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جنت مرزا نے نئی محبت مل جانے کا اشارہ دیدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) خوبرو پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے نئی محبت مل جانے کا اشارہ دے دیا۔حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا نے شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”کیا میں تمہاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟”پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ٹک ٹاکر کے مداح ان کیلئے تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں وہیں ابراہیم نامی فیشن ماڈل کا کمنٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

فیشن ماڈل ابراہیم نے جنت کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ ”کوئی بھی چیز میری گرل کی خوبصورتی کی برابری نہیں کر سکتی”، ساتھ ہی انہوں نے ہارٹ والا ایموجی بھی بنایا۔اس معاملے کو دو طرفہ بناتے ہوئے جنت مرزا نے ریپلائے میں ابراہیم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ” بہت بہت شکریہ میری محبت”ساتھ انہوں نے ہارٹ اور محبت کے پیغام والا ایموجی بھی بنایا۔جنت مرزا کے ردِعمل دینے کی دیر ہی تھی کہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین متضاد تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے جنت مرزا کا نام ساتھی ٹک ٹاک سٹار عمر بٹ کے ساتھ جڑا ہوا تھا لیکن 2023 میں اس ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…