منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

انوشکا شرما اور کوہلی کابھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ

datetime 21  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اْن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دْنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔

ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ویرات کوہلی صرف آئی پی ایل کے لیے بھارت آئے ہیں لیکن وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہوسکتے ہیں۔پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو برطانیہ میں زندگی بہت پْرامن ہے، کچھ رقم دے کر شہریت آسانی سے مل جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر انوشکا اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے لیے پرائیویسی جو چاہتے ہیں وہ برطانیہ میں رہتے ہوئے اْنہیں آسانی سے مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…