پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے نوشین شاہ کے 35 لاکھ روپے لْوٹ لیے

datetime 20  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اْن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔اداکارہ نوشین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کے بارے میں میں انکشاف کیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اْنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے نبیل الرحمان لطفی کی زبان پر بھروسہ کرکے اْنہیں 20 لاکھ روپے کی رقم دے دی اور کچھ دن بعد اْنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے اْدھار لیے۔

اْنہوں نے کہا کہ اس طرح، میں نے نبیل الرحمان لطفی کو 35 لاکھ روپے کی رقم دستاویزی ثبوت کے بغیر دے دی تھی کیونکہ مجھے اْن کی زبان پر بھروسہ تھا لیکن اْنہوں نے مجھے دھوکا دیا اور میرے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔نوشین شاہ نے کہا کہ نبیل اور اْن کی اہلیہ کئی مشہور شخصیات سے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں، اْن دونوں کے موبائل فونز بند ہیں اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہیں۔اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زبان پر بھروسہ کرکے رقم نہ دیں اور اگر آپ نے کسی کو رقم دینی ہے تو مناسب دستاویزات کو یقینی بنائیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیوقوفی اور لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں کی رقم ڈبو دی، میں نہیں چاہتی کہ میری طرح دیگر لوگ بھی دھوکہ کھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…