پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سدھو موسے والا کے والد نے 17 مارچ کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے”۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔

گلوکار کے والد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں مداحوں کی دْعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کے چھوٹے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے۔اْنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا چھوٹا بیٹا صحت مند ہے، میں تمام خیر خواہوں کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں۔سدھو موسے والا کے مداحوں کی جانب سے اْن کے والد اور والدہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔یاد رہے کہ خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے، گلوکار کو گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اْنہیں 30 گولیاں لگی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…