معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو 2 کروڑ کا نقصان

18  مارچ‬‮  2024

لاہور(این این آئی) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریباََ سوا دو کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔حال ہی میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنی شادی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے بارے میں بات کی اور اسی پوڈکاسٹ میں ذوالقرنین سکندر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مالی نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ میرا ایک دوست ٹریڈنگ سے پیسے کماتا تھا تو اْس نے مجھے بھی ٹریڈنگ کرنے کا مشورہ دیا، دوست کے مشورے پر میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ٹریڈنگ پر پیسہ لگایا۔

اْنہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کنول آفتاب ٹریڈنگ کے بالکل خلاف تھیں لیکن میں نے اْن کی ایک نہ سْنی اور اپنے دوست کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا، جب ہم تینوں بھائیوں نے ملکر ٹریڈنگ پر پیسے لگائے تو شروع میں ہمیں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ جب پہلا نقصان ہوا تو میرے بڑے بھائی نے ٹریڈنگ پر پیسہ لگانے سے انکار کردیا اور کنول بھی بہت غصہ ہوئی، پھر میں نے اپنے دوست کو نقصان کے بارے میں بتایا تو اْس نے کہا کہ یہ تو ہوتا رہتا ہے، تْم مزید پیسہ لگاؤ تو تْمہیں لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ دوست کی بات سْن کر مجھے لالچ آگئی تو میں نے اپنی اہلیہ کنول سے 30 لاکھ روپے مانگے لیکن کنول نے مجھے پیسے نہیں دیے کیونکہ اْنہیں معلوم تھا کہ جس طرح پہلے نقصان ہوا ہے، اْسی طرح دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ جب اہلیہ نے رقم نہیں دی تو میں نے اپنے اکاؤنٹ کی ساری رقم ٹریڈنگ پر لگا دی اور ساتھ ہی میرے چھوٹے بھائی نے بھی اپنی جمع پونجی ٹریڈنگ پر لگا دی۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ اْس کے بعد ہم عْمرہ کرنے چلے گئے، وہاں جاکر چھوٹے بھائی کا فون آیا اْس نے روتے ہوئے بتایا کہ ہماری ساری رقم ڈوب گئی ہے، اس طرح ہمیں سوا دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں نے مدینہ میں اللہ تعالیٰ سے دْعا کی کہ میرے دل و دماغ سے ٹریڈنگ کی لالچ نکال دے کیونکہ میں مزید نقصان اور پریشانی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں نے عْمرہ سے واپس آکر ہمیشہ کے لیے ٹریڈنگ چھوڑ دی اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ٹریڈنگ حرام ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…