پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دوست کالز کا جواب نہ دیں تو ان کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں، بشریٰ انصاری

datetime 12  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے دوستوں کا نمبر بغیر کوئی شکایت کیے ڈیلیٹ کردیتی ہیں جو تین بار میسجز کرنے پر جواب نہ دیں۔بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پراکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اْنہوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کو اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے لاپرواہ رویے پر ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بہت قریبی لوگ مسلسل آپ کی فون کالز کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ تین بار میسجز کرنے کے بعد دوستوں کے جواب کا انتظار اس لیے کرتی ہوں کہ ہوسکتا ہے وہ کہیں مصروف ہوں اس لیے میرے میسجز یا کال کا جواب نہ دے سکے ہوں لیکن انتظار کے بعد بھی اگر وہ جواب نہ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے لیے اہم نہیں ہوں تو ایسے میں سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔

اْنہوں نے بتایا کہ میری اس عادت کے بارے میں لوگ جانتے ہیں اور اکثر ہنستے بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اس معاملے میں نوجوانوں کو تھوڑی چھوٹ دیتی ہوں کیونکہ ان کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دوستوں میں سے اگر کوئی مجھ سے دوبارہ رابطہ کرے اور میری کال نظر انداز کرنے کی وجہ سے آگاہ کر دے تو پھر میں اس کا نمبر اپنے فون میں دوبارہ سیو کر لیتی ہوں کیونکہ میں صرف اپنے فون سے نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں لوگوں کو اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…