پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی برقع میں بازار گھومنے، رکشے کی سواری کرنے کی ویڈیوز وائرل

datetime 9  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی بہاول پور میں برقع پہن کر سہیلیوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس اداکارہ کی ویڈیوز شیئر کیںجن میں ماہرہ خان کو پہچاننا مشکل تھا۔تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں بازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اداکارہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرتی دکھائی دیتی ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو پیسوں سے بنا ہار بھی پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ وہ اپنی بلو باجی کے ہمراہ بہاول پور گھوم رہے ہیں۔ویڈیوز میں ماہرہ خان کی جانب سے خاموشی اختیار کیے جانے پر اور ان کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم اداکارہ نے خود بھی چند دن قبل بہاول پور میں موجودگی کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر بہاول پور میں موجودگی کی جو تصاویر شیئر کی تھیں، ان میں ایک تصویر میں اداکارہ کو برقع میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…