ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

امبانیز کی تقریب میں پاکستانی ڈیزائنرز کی دھوم

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ فیسٹیویٹیز میں بالی وڈ ستاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے معروف بزنس ٹائیکونز، اسپورٹس اسٹارز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو گجرات کے جام نگر میں تین روزہ جشن میں مدعو کیا۔ ستاروں سے سجے اس جشن میں بالی ووڈ کی چند مشہور شخصیات نے پاکستانی ڈیزائنرز کے لباس پہننے کو ترجیح دی۔

سونم کپور، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت مشہور اداکاروں کو پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان اور حسین ریہر کے لباس میں دیکھا گیا۔ شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور نے بھی فراز منان کا لباس پہنا اور اپنے شاہکار میں ملبوس بالی وڈ ستاروں کی تصاویر فراز منان نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ بالی وڈ سپر اسٹارز نے بھارتی فیشن ڈیزائنر کی جگہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے بلکہ ماضی میں کرینہ کپور، سری دیوی، کیارا اڈوانی اور شاہ رخ خان بھی پاکستانی ڈیزائنرز کے لباس پہن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…