بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بچپن میں کئی برس تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنتا رہا مگر کسی سے کہنے کی ہمت نہیں تھی، عدیل ہاشمی

datetime 4  مارچ‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کامیڈین و پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے کہا ہے کہ بچپن میں کئی برس تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنتا رہا مگر کسی سے کہنے کی ہمت نہیں تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عدیل ہاشمی نے بتایا کہ میری زندگی میں کئی دلخراش واقعات ایسے ہیں جس کی وجہ سے میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ میرا بچپن لوٹ کر واپس آئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 80 کی دہائی کی بات ہوگی جب میں 7ویں جماعت میں پڑھتا تھا، اس وقت ہم جماعت کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت تو علم بھی نہیں تھا کہ جنسی زیادتی کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت میں بعض لڑکے ایسے بھی تھے جو کئی سال سے فیل ہورہے تھے، وہ مجھے تنگ کرتے تھے، چونکہ میں کم عمر اور کمزور تھا اس لیے ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا، نہ ہی ان کا مقابلہ کرنے کی طاقت تھی اور نہ ہی گھر والوں کو بتا سکتا تھا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ اگر میں نے یہ بات ٹیچر کو بتائی تو لڑکے مجھے اور تنگ کریں گے، میں اس حوالے سے بات کرنے سے ہچکچاتا تھا۔عدیل ہاشمی نے بتایا کہ ایک موقع پر ہمت کرکے بڑے بھائی کو بتایا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر والد کو بتانے سے منع کردیا کہ میں ان لڑکوں سے خود ہی نمٹوں، لیکن میں بہت کمزور تھا، ان کے سامنے میں کچھ نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک دن کی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ سالوں تک چلا آرہا تھا، میں آج شکر ادا کرتا ہوں کہ بچپن کے دن ختم ہوگئے ہیں، میں دوبارہ ان دنوں میں نہیں جانا چاہتا۔عدیل ہاشمی نے کہا کہ میں اپنے والدین کو یہ کبھی نہیں بتاسکا کیونکہ میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کس طرح کا رویہ اختیار کریں گے لیکن اس واقعہ کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ اب میں اپنے بیٹے سے پوچھتا ہوں کہ کہیں اسے کوئی اسکول میں تنگ تو نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…