پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق اہم فیصلہ،ایف آئی کی رپورٹ جمع

datetime 4  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر ایف آئی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے،وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں یہ انکوائری بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر شروع کی گئی تھی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے 182مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں راحت فتح کا نام بھی شامل تھا تاہم ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاکہ راحت فتح علی خان معروف گلوکار ہیں اور انہیں بیرون ملک اکثر سفر کو جانا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…