مہوش حیات اور اداکار طلحہ کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

17  فروری‬‮  2024

لاہور(این این آئی)مہوش حیات اور اداکار طلحہ چہور کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات اور نئے ابھرتے اداکار طلحہ چہور کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اداکارہ نے طلحہ چہور کیساتھ محبت کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک فوٹوشوٹ کروایا جس سے نجی میگزین کا ویلنٹائن کور تیار کیا گیا ہے۔ فوٹو شوٹ میں دونوں فنکاروں کی پرکشش شخصیت پر وینٹج فیشن کا رنگ چڑھایا گیا اور ارد گرد کے ماحول اور رنگوں کا خاص استعمال ان تصاویر میں پرانے زمانے کے رنگ بھر ر ہے ہیں۔

فوٹو شوٹ میں مختلف لکس لیے گئے ہیں، کہیں مہوش حیات نے پیلا پولکا ڈاٹ لباس پہن کر ہیئر بینڈ کیساتھ مخصوص ہیئر سٹائل بنائے اور 70کی دہائی کے فیشن کی عکاسی کی تو طلحہ بھی اس دور میں مردوں میں پہنا جانے والا لباس پہنے دکھے۔علاوہ ازیں طلحہ نے کتھئی سوٹ کیساتھ آف وائٹ شرٹ اور پرنٹڈ ٹائی پہنی جبکہ مہوش حیات ونٹیج فیشن کو خود پر طاری کرتے ہوئے سیاہ گان اور میچنگ گلووز پہنی دکھیں جبکہ گلے میں سفید موتیوں کا ہار پہن کر اپنے لک کو چارچاند لگا دیئے۔دیگر لکس میں میچنگ سفید لباس شامل ہیں،مہوش حیات نے سبز پولکا ڈاٹ ساڑھی بھی پہنی جبکہ طلحہ چہور جامنی پرنٹڈ شرٹ، پینٹ اور لیدر جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں،کسی کو یہ فوٹو شوٹ پسند آیا تو متعدد اس پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…