ملتان (این این آئی)کرکٹر شعیب ملک اور اداکار ثنا جاوید گزشتہ ماہ شادی کرنے کے بعد پہلی بار ایک ساتھ عوامی مقامات پر دیکھے گئے اور دونوں کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔دونوں کو پنجاب کے شہر ملتان کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بغیر ایئرپورٹ سے باہر آتے دکھائی دئیے۔
ملتان ایئرپورٹ کی دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں شعیب ملک کو سر جھکائے ہوئے جب کہ ثنا جاوید کو اسٹائل میں آگے بڑھتے دیکھا گیا۔شادی کے بعد دونوں کی پہلی بار ایک ساتھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ اچھا کام کرتے تو انہیں سر نہیں جھکانے پڑتے۔بعض افراد نے لکھا کہ اب دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔کچھ افراد نے لکھا کہ شعیب ملک پاکستان سپر لیگ کی جس ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ کھیل رہے ہیں، وہ پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہے، اب مزید ناکام ہوگی۔خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ 28 جنوری کو انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی۔