کپل شرما نے نادر علی کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

16  فروری‬‮  2024

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کیساتھ دبئی میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر نادر علی نے فیس بک اکائونٹ پر بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونیوالی کال اور ان سے ہونیوالی گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کپل بھائی جلد ہی آپ سے لاہور میں ملاقات ہوگی۔

مذکورہ ویڈیو کے آغاز میں بھارتی کامیڈین نادر علی سے حال احوال دریافت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں کہ ابھی میں آپ کا ہی شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا شو کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں جو دبئی میں ہو۔کپل شرما نے کہا کہ میرا تعلق امرتسر سے ہے اور میں جانتا ہوں کہ آپ کا تعلق لاہور سے ہے، میرے دادا اور پڑدادا کا تعلق بھی لاہور سے تھا، میرے بڑا تا، چھوٹے تا، میری بوا سب لاہور سے تھے، میرے والد 1915ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے، میری بہت سی یادیں لاہور سے جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں۔اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لازمی کپل بھائی، یہ کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے۔بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ انہوں نے کچھ پروجیکٹس پر کام کیا ہے، جب بھی دبئی جائیں گے تو نادر علی سے رابطہ کریں گے اور ساتھ بیٹھ کر ان پرجیکٹس سے متعلق ساری چیزیں طے کریں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…