بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

جو اللہ کے رابطے میں ہے وہ کبھی مایوس نہیں ہوسکتا، عاطف اسلم

datetime 14  فروری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ جو اللہ کے رابطے میں ہے وہ کبھی مایوس نہیں ہوسکتا، سب سے بڑی دولت آپ کی شکر گزاری ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پیجز پر عاطف اسلم کے ایک انٹرویو سے مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں ان لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا و سنا جاسکتا جو زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اللہ کے رابطے میں ہے وہ کبھی مایوس نہیں ہوسکتا، مومن کی پہلی نشانی ہی یہ ہے۔

رابطے میں کمی بیشی یا طریقہ غلط ہوسکتا ہے، ممکن ہے صحیح جگہ پہنچ نہیں پارہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک دفعہ صحیح جگہ پہنچ جائیں گے اور اس نے ہاتھ پکڑ لیا تو پھر سارے معاملات درست ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی دولت آپ کی شکر گزاری ہے، انسان دنیا اور بچوں کیلئے مال و دولت کمالیتا ہے لیکن سب سے بڑی دولت شکرگزاری ہے جو اسے بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے اپنی واحدانیت بہت پسند ہے جب آپ اس بارے میں بات کریں، اس کے محبوب کی بات کریں تو اسے یہ بہت پسند ہے۔ اس نے خود اپنے محبوب پر دورد بھیجا ہے اس لئے دعاء مانگتے وقت آپ پہلے اللہ کے محبوب کا ذکر کریں پھر اس کا اور پھر دعا مانگیں تو لازمی قبول ہوگی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مذکورہ ویڈیو کلپ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفن نے نہ صرف گلوکار کی تعریف کی بلکہ انہیں خوب سراہا بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…