اپنی غلطی پر خدا اور عوام سے معافی چاہتا ہوں، راحت فتح علی

1  فروری‬‮  2024

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ اپنی غلطی پر خدا اور عوام سے معافی چاہتا ہوں۔اپنے ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے کسی دوسرے انسان سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ فن قوالی سے وابستہ اپنے خاندان سے بھی معذرت خواہ ہوں، میرے رویے سے میرے جن تعلق والوں کو تکلیف ہوئی، ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، یہ ویڈیو بھی 9 ماہ پرانی ہے۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں نامور گلوکار ملازم سے پانی کی بوتل کا پوچھتے رہے۔ویڈیو سے متعلق نوید حسنین نے خود کو ان کا شاگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے۔اس ویڈیو سے متعلق راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…