منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ رُخ خان اپنے بیٹے کیلئے پولیس افسر سے منت سماجت پر اتر آئے

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ایجنسیاں )آریان منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کے سابق زونل چیف سمیر وانکھیڑے کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ سمیر وانکھیڑے ان دنوں آریان منشیات کیس میں اپنے اوپر لگنے والے رشوت خوری کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سی بی آئی نے سمیر کے خلاف یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ اپنے افسران کو علم میں لائے بغیر معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی)کا الزام ہے کہ سمیر وانکھیڑے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو رہا کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے جواب میں آریان منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں گزشتہ روز سماعت کے دوران اپنے اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس جمع کرائے گئے ہیں جس میں شاہ رخ خان اِن سے اپنے بیٹے آریان خان کو آزاد کرنے کی التجا کر رہے ہیں۔ سمیر وانکھیڑے نے اپنے خلاف سی بی آئی کی کارروائی سے متعلق ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔سمیر نے دعوی کیا ہے کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، مجھ پر پہلے بھی بدعنوانی کے الزامات لگے جس کے ثبوت نہیں ملے، سی بی آئی کو بھی ثبوت نہیں ملے گا۔سمیر وانکھیڑے کی جانب سے اپنے دفاع کے طور پر بالی ووڈ کنگ کے ساتھ بیٹے کی گرفتاری کے بعد ہونے والی چیٹس کے کچھ اسکرین شاٹس جمع کروائے گئے جن میں شاہ رخ خان سمیر وانکھیڑے سے التجا کر رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کو جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سمیر وانکھیڑے کو پہلا پیغام 3 اکتوبر 2021 کو بھیجا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سمیر صاحب، کیا میں آپ سے چند منٹ بات کر سکتا ہوں؟ میں جانتا ہوں کہ یہ قانونی نہیں ہے لیکن ایک باپ کی حیثیت سے، میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…