عالیہ بھٹ اور رنبیر کی فلم کا گانا پاکستانی گانے کا چربہ نکلا

19  جولائی  2022

لاہور( این این آئی)بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ۔اب بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ”برہماسترا ”کا گانا کیسریا کو بھی پاکستانی گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے ۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر ڈیبیو فلم ”براہمسترا ”کا گانا کیسریا 17 جولائی کو ریلیز ہوا ہے،

اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی اس گانے میں کاپی کیٹ کا ٹیگ بھی لگ گیا ہے، دراصل اس گانے کے اوریجنل ورژن کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے صارفین گانے کے کمپوزر پریتم چکرورتی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔گانے کے شروع کے بول کیسریا تیرا عشق ہے پیا، رنگ جاں جو میں ہاتھ لگا وڈالی برادرز کے گانے چرخہ کے ایک حصے سے ملتا جلتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کیسریا کے دوسرے حصے لو اسٹوریہ 20 سال سے زیادہ پرانے لاری چھوٹی گانے کی نقل قرار دے رہے ہیں، ابھے دیول اور نیہا دھوپیا اسٹارر فلم ایک چالیس کی لاسٹ لوکل (2002) میں لاری چھوٹی سنا گیا تھا۔واضح رہے کہ لاری چھوٹی گانا پاکستانی میوزک بینڈ کال کا گانا ہے، یہ بینڈ سال 2002 میں شروع ہوا اور آج بھی یہ بینڈ اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔گلوکار جنید خان اب اس بینڈ کی قیادت کر رہے ہیں، اس بینڈ کے دیگر اراکین میں ذوالفقار جبار خان اور سلطان راجہ شامل ہیں۔ اس سے قبل اس گروپ میں وقار خان، عمر پرویز، دانش جبار خان، ندیم، سنی، عثمان ناصر، شہزاد حمید اور خرم جبار خان شامل تھے۔صارفین نے دونوں گانوں کے کلپس کو یکجا کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا اور اسی حصے کے بول لو اسٹوریہ پر خود بھارتیوں نے تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اس سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…