لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ آج کے دور میں آپ کسی پر اندھا اعتماد نہیں کر سکتے ، ٹھوکریںکھاکر کندن بننے والاشخص دوبارہ زندگی میں کبھی مار نہیں کھاتا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں اگر آج کے دور میں کوئی آپ کے ساتھ مخلص ہے تو آپ خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں ،ہمارے معاشرے میں حسد اور بغض کی انتہا ہے اور ہر کوئی
ایکدوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہا ہوتا ہے ۔ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوںاس لئے مشکلات سے بچی رہتی ہوں ۔ریشم نے کہا کہ میں یہ بھی دیکھا ہے کہ اگر آپ خاموش رہیں تو آپ پر زیادہ حملے ہوتے ہیں بلکہ ذاتیات پر حملے کئے جاتے ہیں ۔ریشم نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کوئی اداکار یا اداکارہ فلم میں ہی کام کر رہاہو تو وہ مصروف ہوتاہے شوبز ایک بڑا میڈیم ہے جس میں بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے ۔