اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اداکار علی گونے نے انتہا پسندوں کا سامنا کرنیوالی طالبہ کو’شیرنی‘ قرار دیدیا

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ علی گونے نے انتہا پسند ہندؤں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ کو ’شیرنی‘ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں علی گونے نے وہ ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں کس طرح ایک نوجوان خاتون طالبہ نے تنہا ڈھیر سارے انتہا پسند ہندؤں کا سامنا کیا۔انتہا پسند ہندو طالبہ کے حجاب کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن بہادر طالبہ نے اْن کو خود پر حاوی نہ ہونے دیا اور ’اللّہ اکبر‘ کے نعرے لگاتی رہی۔علی گونے نے طالبہ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہماری شیرنی ہے۔بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ’ایک عورت کو یہ جھنڈ میں کْتے نہیں ڈرا سکتے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو میں انتہا پسند ہندوئوں کا بہادری سے سامنا کرتی دکھائی دینے والی نہتی مسلم طالبہ مسکان ریاست کرناٹک کے علاقے مانڈیا کی پری یونیورسٹی کالج کی طالبہ ہے۔یاد رہے کہ کرناٹک کی ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت ہورہی ہے۔اس موقع پر کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دبائو ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…