بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

لتا منگیشکر کا 60 کی دہائی میں زہر دینے کا انکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق اْنہیں سال 1962ء میں آہستہ آہستہ زہر دیا جارہا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر پر لکھی گئی ایک کتاب میں اْنہوں نے 60 کی دہائی میں زہر دینے کے واقعے

کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ تین ماہ بستر پر تھیں۔لتا منگیشکر نے کتاب میں کہا تھا کہ ’1962ء میں، میں تقریباً تین ماہ تک بہت بیمار رہی، ایک دن، میں اپنے پیٹ میں بہت بے چینی محسوس کر رہی تھی اور پھر مجھے الْٹی ہونے لگی، الٹی کا رنگ سبز تھا، میں ہل نہیں سکتی تھی لہٰذا گھر میں ہی میرے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔گلوکارہ نے کہا کہ ’جب میری رپورٹس آئیں تو ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے آہستہ آہستہ زہر دیا جا رہا ہے۔لتا منگیشکر کو آہستہ آہستہ زہر دیے جانے کی چونکا دینے والی خبر سْن کر اْن کی بہن اوشا سیدھی کچن میں گئی اور سب کو بتایا کہ اب سے نوکر کی بجائے وہ خود کھانا پکانے کا کام کریں گی۔تجربہ کار گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ اس خبر کے سامنے آتے ہی، اْن کا نوکر کسی کو بتائے بغیر اور کوئی تنخواہ وصول کیے بغیر چپکے سے چلا گیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ کس نے نوکر کو ایسا کرنے کے لیے کہا لیکن میں تین مہینے تک بستر پر پڑی تھی اور بہت کمزور ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…