منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بچپن سے سنتا تھاکہ ۔۔۔ارطغرل غازی کے اداکار بامسی اورآرتوک کا پاکستان پہنچنے کے بعد اہم اعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترک وزیر خارجہ میولت چاو اشولو کے 3 روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل ارطغرل کے اداکاروں نورتین سومیز اور ایبرک پیکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ڈراما ارطغرل میں بمسی بے کا کردار نبھانے والے نورتین سومیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈرامے کی تشکیل اور چیز ہے،

جب ناظرین اور حکومتیں تعریف کریں تو بڑا اعزاز ہے، پاکستان کے وزیر اعظم کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔اداکار نورتین سومیز نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان میں مختلف پروگرامز خصوصاً سفرنامہ میں بہت دل چسپی ہے، لاہور بہت پسند ہے، آئندہ جب بھی پاکستان آیا وہاں جاؤں گا۔ترک اداکار نے کہا کہ پاکستان کے اداکاروں کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کی خواہش ہے، ارطغرل ڈراما انتہائی پیچیدہ اور مشکل منصوبہ تھا لیکن توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی۔ارطغرل ڈرامے میںآرتک بے کا کردار نبھانے والے اداکار ایبرک پیکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے سنتا تھا پاکستان ترکی برادر ممالک ہیں، پاکستان آ کر سوچ سے زیادہ محبت ملی، ترکی اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ ہے، ہم بھائی ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے۔ترک اداکار نے کہا پاکستان کی طرح ارطغرل ڈراما ترکی میں بھی مقبول ہے، اس ڈرامے سے نوجوانوں کو تاریخ میں دل چسپی پیدا ہوئی، کسی بھی ڈرامے یا منصوبے کی کامیابی کے لیے ابتدائی محنت انتہائی اہم ہوتی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…