منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم عمران خان کی تصویر چسپاں‎ ،ہیکرز کون نکلے؟سراغ مل گیا‎

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ہیکرز نے بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے وہاں وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی۔اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ڈسپلے تصویر میں امیتابھ بچن کی تصویر کی جگہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی ساتھ ہی یہ عبارت بھی تحریر کردی گئی۔

بعد ازاں ایک ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کام ترکی کی ہیکروں نے کیا ہے۔ سب سے اوپر کی ٹویٹ میں ترکی سائبر آرمی کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے اور اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آئس لیںڈ کی جانب سے ترکی فٹبالروں کے ساتھ برے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نرمی سے تو بولتے ہیں لیکن ساتھ میں ایک چھڑی بھی رکھتے ہیں اور وہاں ایک بڑے سائبر حملے سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔ہیکروں کی جانب سے کی گئی ایک اور ٹویٹ میں بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر کیے گئے مظالم پر بھی بات کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں تحریر ہے کہ بھارت جو ماہِ رمضان میں روزہ دار مسلمانوں پر حملے کررہا ہے وہ امت پر حملہ کررہا ہے اور وہ بھی اس دور میں جبکہ بھارتی مسلمان ہم پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے بعد عبدالحمید لکھا ہے۔تاہم چند گھنٹوں بعد ہی امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا اور ٹویٹس ڈیلیٹ کردی گئیں۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن ٹویٹر پر بھی انتہائی مقبول اداکار ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ سے بھی زائد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…